واعِظ 1:1-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. شاہِ یروشلِیم داؤُد کے بیٹے واعِظ کی باتیں۔

2. باطِل ہی باطِل واعِظ کہتا ہے باطِل ہی باطِل ۔ سب کُچھ باطِل ہے۔

3. اِنسان کو اُس ساری مِحنت سے جو وہ دُنیا میں کرتاہے کیا حاصِل ہے ؟۔

4. ایک پُشت جاتی ہے اور دُوسری پُشت آتی ہے پر زمِین ہمیشہ قائِم رہتی ہے۔

5. سُورج نِکلتا ہے اور سُورج ڈھلتا بھی ہے اور اپنے طلُوع کی جگہ کو جلد چلا جاتا ہے۔

واعِظ 1