نَوحہ 5:1-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے خُداوند جو کُچھ ہم پر گُذرا اُسے یادکر!نظر کر اور ہماری رُسوائی کو دیکھ۔

2. ہماری مِیراث اجنبِیوں کے حوالہ کی گئی۔ہمارے گھر بے گانوں نے لے لِئے۔

3. ہم یتِیم ہیں ۔ ہمارے باپ نہیں۔ہماری مائیں بیواؤں کی مانِند ہیں۔

4. ہم نے اپنا پانی مول لے کر پِیا۔اپنی لکڑی بھی ہم نے دام دے کر لی۔

5. ہم کو رگیدنے والے ہمارے سر پر ہیں۔ہم تھکے ہارے اور بے آرام ہیں۔

6. ہم نے مِصریوں اور اسُوریوں کی اِطاعت قبُول کیتاکہ روٹی سے سیر و آسُودہ ہوں۔

نَوحہ 5