نَوحہ 1:14-19 Urdu Bible Revised Version (URD)

14. میری خطاؤں کا جُؤا اُسی کے ہاتھ سے باندھاگیا ہے۔وہ باہم پیچِیدہ میری گردن پر ہیں ۔ اُس نے مُجھےناتوان کر دِیا ہے۔خُداوند نے مُجھے اُن کے حوالہ کِیا ہے جِن کےمُقابلہ کی مُجھ میں تاب نہیں۔

15. خُداوند نے میرے اندر ہی میرے بہادُروں کوناچِیز ٹھہرایا۔اُس نے میرے خِلاف ایک خاص جماعت کوبُلایا کہ میرے بہادُروں کو کُچلے۔خُداوند نے یہُودا ہ کی کُنواری بیٹی کو گویا کولُھومیںکُچل ڈالا

16. اِسی لِئے مَیں گِریان ہُوں ۔ میری آنکھیں اشکبار ہیںکیونکہ تسلّی دینے والا جو میری جان کو تازہ کرےمُجھ سے دُور ہے۔میرے بال بچّے بے کس ہیں کیونکہ دُشمن غالِبآ گیا۔

17. صِیُّون نے ہاتھ پَھیلائے ۔ اُسے تسلّی دینے والاکوئی نہیںیعقُو ب کی بابت خُداوند نے حُکم دِیا ہے کہ اُس کےاِردگِرد والے اُس کے دُشمن ہوں۔یروشلیِم اُن کے درمِیان نجاست کی مانِند ہے۔

18. خُداوند صادِق ہے کیونکہ مَیں نے اُس کے حُکم سےسرکشی کی ہےاَے سب لوگو مَیں مِنّت کرتا ہُوں سُنو اور میرےدُکھ پر نظرکرومیری کُنواریاں اور میرے جوان اسِیرہو کرچلے گئے۔

19. مَیں نے اپنے دوستوں کو پُکارا ۔ اُنہوں نے مُجھےدغادیمیرے کاہِن اور بزُرگ اپنی جان کو تازہ کرنےکے لِئےشہر میں کھانا ڈُھونڈتے ڈُھونڈتے ہلاک ہو گئے ۔

نَوحہ 1