نحمیاہ 7:5-22 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. اور میرے خُدا نے میرے دِل میں ڈالا کہ امِیروں اورسرداروں اور لوگوں کو اِکٹّھا کرُوں تاکہ نسب نامہ کے مُطابِق اُن کا شُمار کِیا جائے اور مُجھے اُن لوگوں کا نسب نامہ مِلا جو پہلے آئے تھے اور اُس میں یہ لِکھاہُؤا پایا۔

6. مُلک کے جِن لوگوں کو شاہِ بابل نبُوکد نضر بابل کو لے گیا تھا اُن اسِیروں کی اسِیری میں سے وہ جو نِکل آئے اور یروشلیِم اور یہُودا ہ میں اپنے اپنے شہر کوگئے یہ ہیں۔

7. جو زرُبّابل یشُو ع نحمیا ہ عزریا ہ رعمیا ہ نحمانی مرد کی بِلشان مِسفر ت بِگوَ ی نحُوم اور بعنہ کے ساتھ آئے تھے ۔ بنی اِسرائیل کے لوگوں کا شُمار یہ تھا۔

8. بنی پرعُوس دو ہزار ایک سَو بہتّر۔

9. بنی سفطیاہ تِین سَو بہتّر۔

10. بنی ارخ چھ سَو باون۔

11. بنی پختموآب جو یشُوع اور یوآب کی نسل میں سےتھے دو ہزار آٹھ سَو اٹّھارہ۔

12. بنی عیلام ایک ہزار دو سَو چوّن۔

13. بنی زتُّو آٹھ سَو پَینتالِیس۔

14. بنی زکَّی سات سَو ساٹھ۔

15. بنی بِنوی چھ سَو اڑتالِیس۔

16. بنی ببَی چھ سَو اٹّھائِیس۔

17. بنی عَزجاد دو ہزار تِین سَو بائِیس۔

18. بنی ادُونِقام چھ سَو سڑسٹھ۔

19. بنی بِگوَی دو ہزار سڑسٹھ۔

20. بنی عدِین چھ سَو پچپن۔

21. حِزقیاہ کے خاندان میں سے بنی اطِیر اٹھانوے۔

22. بنی حشُوم تِین سَو اٹّھائِیس۔

نحمیاہ 7