44. اُسی دِن لوگ خزانہ کی اور اُٹھائی ہُوئی قُربانیوں اور پہلے پَھلوں اور دَہ یکیوں کی کوٹھریوں پر مُقرّرہُوئے تاکہ اُن میں شہر شہر کے کھیتوں کے مُطابِق جوحِصّے کاہِنوں اور لاویوں کے لِئے شرع کے مُطابِق مُقرّرہُوئے اُن کو جمع کریں کیونکہ بنی یہُوداہ کاہِنوں اورلاویوں کے سبب سے جو حاضِر رہتے تھے خُوش تھے۔
45. سو وہ اپنے خُدا کے اِنتظام اور طہارت کے اِنتظام کی نِگرانی کرتے رہے اور گانے والوں اور دربانوں نے بھی داؤُد اور اُس کے بیٹے سُلیما ن کے حُکم کے مُطابِق اَیساہی کِیا۔
46. کیونکہ قدِیم زمانہ سے داؤُد اور آسف کے دِنوں میں ایک سردار مُغنّی ہوتا تھا اور خُدا کی حمد اور شُکرکے گِیت گائے جاتے تھے۔