29. اور بَیت الجِلجا ل سے بھی اور جبِع اور عزماو ت کے کھیتوں سے اِکٹّھے ہُوئے کیونکہ گانے والوں نے یروشلیِم کے گِرداگِرد اپنے لِئے دیہات بنا لِئے تھے۔
30. اور کاہِنوں اور لاویوں نے اپنے آپ کو پاک کِیا اوراُنہوں نے لوگوں کو اور پھاٹکوں کو اور شہر پناہ کو پاک کِیا۔
31. تب مَیں یہُودا ہ کے امِیروں کو دِیوار پر لایا اور مَیں نے دو بڑے غول مُقرّر کِئے جو حمد کرتے ہُوئے جلُوس میں نِکلے ۔ایک اُن میں سے دہنے ہاتھ کی طرف دِیوارکے اُوپر اُوپر سے کُوڑے کے پھاٹک کی طرف گیا۔