19. یُویرِ یب سے متّنی ۔یدعیا ہ سے عُزّی۔
20. سلَّی سے قلَّی۔ عمُوق سے عِبر۔
21. خِلقیاہ سے حسبیا ہ۔ یدعیا ہ سے نتنی ایل۔
22. اِلیا سِب اور یُوید ع اور یُوحنا ن اور یدُّو ع کے دِنوں میں لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار لِکھے جاتے تھے اور کاہِنوں کے دارا فارسی کی سلطنت میں۔
23. بنی لاوی کے آبائی خاندانوں کے سردار یُوحنا ن بِن اِلیاسِب کے دِنوں تک توارِیخ کی کِتاب میں لِکھے جاتے تھے۔
24. اور لاویوں کے رئِیس حسبیا ہ سیربیا ہ اور یشُوع بِن قدمی ایل اپنے بھائیوں سمیت آمنے سامنے باری باری سے مَردِ خُدا داؤُد کے حُکم کے مُطابِق حمد اور شُکرگُذاری کے لِئے مُقرّر تھے۔
25. متّنیا ہ اور بقبُوقیا ہ اور عبد یاہ اور مُسلاّ م اور طلمُو ن اور عقُّوب دربان تھے جو پھاٹکوں کے مخزنوں کے پاس پہرا دیتے تھے۔