24. اور فتحیا ہ بِن مشیزِ بیل جو زارح بِن یہُودا ہ کی اَولاد میں سے تھا رعیّت کی سب مُعاملات کے لِئے بادشاہ کے حضُور رہتا تھا۔
25. رہے گاؤں اور اُن کے کھیت سو بنی یہُوداہ میں سے کُچھ لوگ قریت اربع اور اُس کے قصبوں میں اور دِیبو ن اور اُس کے قصبوں میں اور یقبضی ایل اور اُس کے گاؤں میں رہتے تھے۔
26. اور یشُوع اور مولا دہ اور بَیت فلط میں۔
27. اور حصرسوعال اور بیرسبع اور اُس کے قصبوں میں۔
28. اور صِقلا ج اور مقُوناہ اور اُس کے قصبوں میں۔
29. اور عَین رِمّون اور صارعا ہ اور یارمو ت میں۔
30. زانواح عدُلاّ م اور اُن کے گاؤں میں ۔ لکِیس اوراُس کے کھیتوں میں عزیقہ اور اُس کے قصبوں میں یُوں وہ بیرسبع سے ہِنّو م کی وادی تک ڈیروں میں رہتے تھے۔
31. اور بنی بِنیمِین بھی جِبع سے لے کر آگے مِکما س اور عیّاہ اور بَیت ایل اور اُس کے قصبوں میں۔
32. اور عنتوت اورنُوب اور عننیا ہ۔
33. اور حاصُور اور رامہ اور جِتّیم۔
34. اور حادِید اور ضبوعیِم اور نبلاّ ط۔
35. اور لُود اور اونو یعنی کاریگروں کی وادی میں رہتے تھے۔
36. اور لاویوں میں سے بعض فرِیق جو یہُودا ہ میں تھے وہ بِنیمِین سے مِل گئے۔