8. لیکن اب وہ اُس کے مکان کو بڑے سَیلاب سےنیست و نابُود کرے گااور تارِیکی اُس کے دُشمنوں کو رگیدے گی۔
9. تُم خُداوند کے خِلاف کیا منصُوبہ باندھتے ہو؟وہ بِالکُل نابُود کر ڈالے گا ۔عذاب دوبارہ نہ آئے گا۔
10. اگرچہ وہ اُلجھے ہُوئے کانٹوں کی مانِند پیچِیدہ اوراپنی مَے سے ترہوںتَو بھی وہ سُوکھے بُھوسے کی طرح بِالکُل جلادِئے جائیں گے۔
11. تُجھ سے ایک اَیسا شخص نِکلا ہے جو خُداوند کے خِلاف بُرے منصُوبے باندھتا اور شرارت کی صلاح دیتا ہے۔
12. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اگرچہ وہ زبردست اور بُہت سے ہوں تَو بھی وہ کاٹے جائیں گے اور وہ برباد ہو جائے گا ۔ اگرچہ مَیں نے تُجھے دُکھ دِیا تَو بھی پِھر کبھی تُجھے دُکھ نہ دُوں گا۔
13. اور اب مَیں اُس کا جُؤا تُجھ پر سے توڑ ڈالُوں گا اورتیرے بندھنوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے کر دُوں گا۔
14. لیکن خُداوند نے تیری بابت یہ حُکم صادِر فرمایا ہے کہ تیری نسل باقی نہ رہے۔ مَیں تیرے بُت خانہ سے کھودی ہُوئی اور ڈھالی ہُوئی مُورتوں کو نیست کرُوں گا ۔ مَیں تیرے لِئے قبر تیّار کرُوں گا کیونکہ تُو نِکمّا ہے۔
15. دیکھ جو خُوشخبری لاتا اور سلامتی کی مُنادی کرتا ہے اُس کے پاؤں پہاڑوں پر ہیں ۔ اَے یہُودا ہ اپنی عِیدیں منا اور اپنی نذریں ادا کر کیونکہ پِھر خبِیث تیرے درمِیان سے نہیں گُذرے گا ۔ وہ صاف کاٹ ڈالا گیا ہے۔