13. اور اب مَیں اُس کا جُؤا تُجھ پر سے توڑ ڈالُوں گا اورتیرے بندھنوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے کر دُوں گا۔
14. لیکن خُداوند نے تیری بابت یہ حُکم صادِر فرمایا ہے کہ تیری نسل باقی نہ رہے۔ مَیں تیرے بُت خانہ سے کھودی ہُوئی اور ڈھالی ہُوئی مُورتوں کو نیست کرُوں گا ۔ مَیں تیرے لِئے قبر تیّار کرُوں گا کیونکہ تُو نِکمّا ہے۔
15. دیکھ جو خُوشخبری لاتا اور سلامتی کی مُنادی کرتا ہے اُس کے پاؤں پہاڑوں پر ہیں ۔ اَے یہُودا ہ اپنی عِیدیں منا اور اپنی نذریں ادا کر کیونکہ پِھر خبِیث تیرے درمِیان سے نہیں گُذرے گا ۔ وہ صاف کاٹ ڈالا گیا ہے۔