1. اب خُداوند کا فرمان سُن !اُٹھ پہاڑوں کے سامنے مُباحثہ کر اور سب ٹِیلے تیری آواز سُنیں۔
2. اَے پہاڑو اور اَے زمِین کی مُحکم بُنیادو خُداوند کا دعویٰ سُنو کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں پر دعویٰ کرتا ہے اور وہ اِسرا ئیل پر حُجّت ثابِت کرے گا۔
3. اَے میرے لوگو مَیں نے تُم سے کیا کِیا ہے؟ اور تُم کو کِس بات میں آزُردہ کِیا ہے؟ مُجھ پر ثابِت کرو۔