مِیکاہ 5:11-15 Urdu Bible Revised Version (URD)

11. اور تیرے مُلک کے شہروں کو برباد اور تیرے سب قلعوں کو مِسمار کرُوں گا۔

12. اور مَیں تُجھ سے جادُوگری دُور کرُوں گا اور تُجھ میں فالگِیر نہ رہیں گے۔

13. اور تیری کھودی ہُوئی مُورتیں اور تیرے سُتُون تیرے درمِیان سے نیست کر دُوں گا اور تُو پِھر اپنی دستکاری کی عِبادت نہ کرے گا۔

14. اور مَیں تیری یسِیرتوں کو تیرے درمِیان سے اُکھاڑ ڈالُوں گا اور تیرے شہروں کو تباہ کرُوں گا۔

15. اور اُن قَوموں پر جو شِنوا نہ ہُوئِیں اپنا قہر وغضب نازِل کرُوں گا۔

مِیکاہ 5