1. اَے بِنتِ افواج اب فَوجوں میں جمع ہو ۔ہمارا مُحاصرہ کِیا جاتا ہے ۔ وہ اِسرا ئیل کے حاکِم کے گال پر چھڑی سے مارتے ہیں۔
2. لیکن اَے بَیت لحم اِفراتاہ اگرچہ تُو یہُودا ہ کے ہزاروں میں شامِل ہونے کے لِئے چھوٹا ہے تَو بھی تُجھ میں سے ایک شخص نِکلے گا اور میرے حضُور اِسرا ئیل کا حاکِم ہو گا اور اُس کا مصدر زمانۂِ سابِق ہاں قدِیمُ الایّام سے ہے۔
3. اِس لِئے وہ اُن کو چھوڑ دِے گا جب تک کہ زچّہ دردِ زِہ سے فارِغ نہ ہو ۔ تب اُس کے باقی بھائی بنی اِسرائیل میں آ مِلیں گے۔
4. اور وہ کھڑا ہو گا اور خُداوند کی قُدرت سے اور خُداوند اپنے خُدا کے نام کی بزُرگی سے گلّہ بانی کرے گا اور وہ قائِم رہیں گے کیونکہ وہ اُس وقت اِنتہایِ زمِین تک بزُرگ ہو گا۔
5. اور وُہی ہماری سلامتی ہو گا ۔ چُھٹکارا اور سزاجب اسُور ہمارے مُلک میں آئے گا اور ہمارے قصروں میں قدم رکھّے گا تو ہم اُس کے خِلاف سات چرواہے اور آٹھ سرگروہ برپا کریں گے۔
6. اور وہ اسُور کے مُلک کو اور نِمرُود کی سرزمِین کے مدخلوں کو تلوار سے وِیران کریں گے اور جب اسُور ہمارے مُلک میں آکر ہماری حدُود کو پایمال کرے گا تو وہ ہم کو رہائی بخشے گا۔