مُکاشفہ 17:3-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. پس وہ مُجھے رُوح میں جنگل کو لے گیا ۔ وہاں مَیں نے قِرمزی رنگ کے حَیوان پر جو کُفر کے ناموں سے لِپا ہُؤا تھا اور جِس کے سات سر اور دس سِینگ تھے ایک عَورت کو بَیٹھے ہُوئے دیکھا۔

4. یہ عَورت ارغوانی اور قِرمزی لِباس پہنے ہُوئے اور سونے اور جواہِراور موتِیوں سے آراستہ تھی اور ایک سونے کا پِیالہ مکرُوہات یعنی اُس کی حرام کاری کی ناپاکیوں سے بھرا ہُؤا اُس کے ہاتھ میں تھا۔

5. اور اُس کے ماتھے پر یہ نام لِکھا ہُؤا تھا ۔ راز ۔ بڑا شہر بابل ۔ کسبِیوں اور زمِین کی مکرُوہات کی ماں۔

6. اور مَیں نے اُس عَورت کو مُقدّسوں کا خُون اور یِسُوع کے شہِیدوں کا خُون پِینے سے متوالا دیکھااور اُسے دیکھ کر سخت حَیران ہُؤا۔

7. اُس فرِشتہ نے مُجھ سے کہا تُو حَیران کیوں ہو گیا؟ مَیں اِس عَورت اور اُس حَیوان کا جِس پر وہ سوار ہے اور جِس کے سات سَر اور دس سِینگ ہیں تُجھے بھید بتاتا ہُوں۔

مُکاشفہ 17