مرقس 5:6-14 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. وہ یِسُو ع کو دُور سے دیکھ کر دَوڑا اور اُسے سِجدہ کِیا۔

7. اور بڑی آواز سے چِلاّکر کہا اَے یِسُو ع خُدا تعالےٰ کے فرزند مُجھے تُجھ سے کیا کام؟تُجھے خُدا کی قَسم دیتا ہُوں مُجھے عذاب میں نہ ڈال۔

8. کیونکہ اُس نے اُس سے کہا تھا اَے ناپاک رُوح اِس آدمی میں سے نِکل آ۔

9. پِھراُس نے اُس سے پُوچھا تیرا نام کیا ہے؟اُس نے اُس سے کہا میرا نام لشکر ہے کیونکہ ہم بُہت ہیں۔

10. پِھراُس نے اُس کی بُہت مِنّت کی کہ ہمیں اِس عِلاقہ سے باہر نہ بھیج۔

11. اور وہاں پہاڑ پر سُؤروں کا ایک بڑا غول چر رہا تھا۔

12. پس اُنہوں نے اُس کی مِنّت کر کے کہا کہ ہم کو اُن سُؤروں میں بھیج دے تاکہ ہم اُن میں داخِل ہوں۔

13. پس اُس نے اُن کو اِجازت دی اور ناپاک رُوحیں نِکل کر سُؤروں میں داخِل ہو گئِیں اور وہ غول جو کوئی دو ہزار کا تھا کڑاڑے پر سے جھپٹ کر جِھیل میں جا پڑا اور جِھیل میں ڈُوب مَرا۔

14. اور اُن کے چرانے والوں نے بھاگ کر شہر اور دیہات میں خبر پُہنچائی۔

مرقس 5