5. اور وہ ہمیشہ رات دِن قبروں اور پہاڑوں میں چِلاّتا اور اپنے تئِیں پتّھروں سے زخمی کرتا تھا۔
6. وہ یِسُو ع کو دُور سے دیکھ کر دَوڑا اور اُسے سِجدہ کِیا۔
7. اور بڑی آواز سے چِلاّکر کہا اَے یِسُو ع خُدا تعالےٰ کے فرزند مُجھے تُجھ سے کیا کام؟تُجھے خُدا کی قَسم دیتا ہُوں مُجھے عذاب میں نہ ڈال۔
8. کیونکہ اُس نے اُس سے کہا تھا اَے ناپاک رُوح اِس آدمی میں سے نِکل آ۔