32. اور بِھیڑ اُس کے آس پاس بَیٹھی تھی اور اُنہوں نے اُس سے کہا دیکھ تیری ماں او ر تیرے بھائی باہر تُجھے پُوچھتے ہیں۔
33. اُس نے اُن کو یہ جواب دِیا میری ماں اور میرے بھائی کَون ہیں؟۔
34. اور اُن پر جو اُس کے گِرد بَیٹھے تھے نظر کر کے کہا دیکھو میری ماں اور میرے بھائی یہ ہیں!۔
35. کیونکہ جو کوئی خُدا کی مرضی پر چلے وُہی میرا بھائی اور میری بہن اور ماں ہے۔