مرقس 3:29-35 Urdu Bible Revised Version (URD)

29. لیکن جو کوئی رُوحُ القُدس کے حق میں کُفربکے وہ ابد تک مُعافی نہ پائے گا بلکہ ابدی گُناہ کا قصُوروار ہے۔

30. کیونکہ وہ کہتے تھے کہ اُس میں ناپاک رُوح ہے۔

31. پِھراُس کی ماں اور اُس کے بھائی آئے اور باہر کھڑے ہو کر اُسے بُلوا بھیجا۔

32. اور بِھیڑ اُس کے آس پاس بَیٹھی تھی اور اُنہوں نے اُس سے کہا دیکھ تیری ماں او ر تیرے بھائی باہر تُجھے پُوچھتے ہیں۔

33. اُس نے اُن کو یہ جواب دِیا میری ماں اور میرے بھائی کَون ہیں؟۔

34. اور اُن پر جو اُس کے گِرد بَیٹھے تھے نظر کر کے کہا دیکھو میری ماں اور میرے بھائی یہ ہیں!۔

35. کیونکہ جو کوئی خُدا کی مرضی پر چلے وُہی میرا بھائی اور میری بہن اور ماں ہے۔

مرقس 3