مرقس 3:14-30 Urdu Bible Revised Version (URD)

14. اور اُس نے بارہ کو مُقرّر کِیا تاکہ اُس کے ساتھ رہیں اور وہ اُن کو بھیجے کہ مُنادی کریں۔

15. اور بدرُوحوں کو نِکالنے کا اِختیار رکھّیں۔

16. وہ یہ ہیں :- شمعُو ن جِس کا نام پطر س رکھّا۔

17. اور زبد ی کا بیٹا یعقُو ب اور یعقُو ب کا بھائی یُوحنّا جِن کا نام بُوانِر گِس یعنی گرج کے بیٹے رکھّا۔

18. اور اندر یاس اور فِلِپُّس اور بُرتلمائی اورمتّی اور تُوما اورحلفئی کا بیٹا یعقُو ب اور تدّی اور شمعُو ن قنانی۔

19. اور یہُودا ہ اِسکریُوتی جِس نے اُسے پکڑوا بھی دِیا۔

22. اور فقِیہہ جو یروشلِیم سے آئے تھے یہ کہتے تھے کہ اُس کے ساتھ بَعَلز بُول ہے اور یہ بھی کہ وہ بدرُوحوں کے سردار کی مدد سے بدرُوحوں کو نِکالتا ہے۔

23. وہ اُن کو پاس بُلا کر اُن سے تمثِیلوں میں کہنے لگا کہ شَیطان کو شَیطان کِس طرح نِکال سکتا ہے؟۔

24. اور اگر کِسی سلطنت میں پُھوٹ پڑ جائے تو وہ سلطنت قائِم نہیں رہ سکتی۔

25. اور اگر کِسی گھر میں پُھوٹ پڑ جائے تو وہ گھر قائِم نہ رہ سکے گا۔

26. اور اگر شَیطان اپنا ہی مُخالِف ہو کر اپنے میں پُھوٹ ڈالے تو وہ قائِم نہیں رہ سکتا بلکہ اُس کا خاتِمہ ہو جائے گا۔

27. لیکن کوئی آدمی کِسی زورآور کے گھر میں گُھس کر اُس کے اسباب کو لُوٹ نہیں سکتا جب تک وہ پہلے اُس زورآور کو نہ باندھ لے ۔ تب اُس کا گھر لُوٹ لے گا۔

28. مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ بنی آدم کے سب گُناہ اور جِتنا کُفر وہ بکتے ہیں مُعاف کِیا جائے گا۔

29. لیکن جو کوئی رُوحُ القُدس کے حق میں کُفربکے وہ ابد تک مُعافی نہ پائے گا بلکہ ابدی گُناہ کا قصُوروار ہے۔

30. کیونکہ وہ کہتے تھے کہ اُس میں ناپاک رُوح ہے۔

مرقس 3