32. پِھروہ ایک جگہ آئے جِس کا نام گتسِمنی تھا اور اُس نے اپنے شاگِردوں سے کہا یہاں بَیٹھے رہو جب تک مَیں دُعا کرُوں۔
33. اور پطر س اور یعقُو ب اور یُوحنّا کو اپنے ساتھ لے کر نِہایت حَیران اور بے قرار ہونے لگا۔
34. اور اُن سے کہا میری جان نِہایت غمگین ہے ۔ یہاں تک کہ مَرنے کی نَوبت پُہنچ گئی ہے ۔ تُم یہاں ٹھہرو اور جاگتے رہو۔