مرقس 1:14-19 Urdu Bible Revised Version (URD)

14. پِھریُوحنّا کے پکڑوائے جانے کے بعد یِسُو ع نے گلِیل میں آ کر خُدا کی خُوشخبری کی مُنادی کی۔

15. اور کہا کہ وقت پُورا ہو گیا ہے اور خُدا کی بادشاہی نزدِیک آ گئی ہے ۔ تَوبہ کرو اور خُوشخبری پر اِیمان لاؤ۔

16. اور گلِیل کی جِھیل کے کنارے کنارے جاتے ہُوئے اُس نے شمعُو ن اور شمعُو ن کے بھائی اندر یاس کو جِھیل میں جال ڈالتے دیکھا کیونکہ وہ ماہی گِیر تھے۔

17. اور یِسُو ع نے اُن سے کہا میرے پِیچھے چلے آؤ تو مَیں تُم کو آدم گِیر بناؤں گا۔

18. وہ فی الفَور جال چھوڑ کر اُس کے پِیچھے ہو لِئے۔

19. اور تھوڑی دُور بڑھ کر اُس نے زبد ی کے بیٹے یعقُو ب اور اُس کے بھائی یُوحنّا کو کشتی پر جالوں کی مرمّت کرتے دیکھا۔

مرقس 1