مرقس 1:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. یِسُو ع مسِیح اِبنِ خُدا کی خُوشخبری کا شرُوع۔

2. جَیسا یسعیا ہ نبی کی کِتاب میں لِکھا ہے کہدیکھ مَیں اپنا پَیغمبر تیرے آگے بھیجتاہُوںجو تیری راہ تیّار کرے گا۔

3. بیابان میں پُکارنے والے کی آواز آتی ہے کہخُداوند کی راہ تیّار کرو۔اُس کے راستے سِیدھے بناؤ۔

4. یُوحنّا آیا اور بیابان میں بپتِسمہ دیتا اور گُناہوں کی مُعافی کے لِئے تَوبہ کے بپتِسمہ کی مُنادی کرتا تھا۔

5. اور یہُودیہ کے مُلک کے سب لوگ اور یروشلِیم کے سب رہنے والے نِکل کر اُس کے پاس گئے اور اُنہوں نے اپنے گُناہوں کا اِقرار کر کے دریایِ یَردن میں اُس سے بپتِسمہ لِیا۔

6. اور یُوحنّا اُونٹ کے بالوں کا لِباس پہنے اور چمڑے کا پٹکا اپنی کمر سے باندھے رہتا اور ٹِڈّیاں اور جنگلی شہد کھاتا تھا۔

7. اور یہ مُنادی کرتا تھا کہ میرے بعد وہ شخص آنے والا ہے جو مُجھ سے زورآور ہے ۔ مَیں اِس لائِق نہیں کہ جُھک کر اُس کی جُوتِیوں کا تسمہ کھولُوں۔

مرقس 1