2. اور وہ اپنی زُبان کھو ل کر اُن کو یُوں تعلِیم دینے لگا۔
3. مُبارک ہیں وہ جو دِل کے غرِیب ہیںکیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے۔
4. مُبارک ہیں وہ جو غمگین ہیںکیونکہ وہ تسلّی پائیں گے۔
5. مُبارک ہیں وہ جو حلِیم ہیںکیونکہ وہ زمِین کے وارِث ہوں گے۔
6. مُبارک ہیں وہ جو راستبازی کے بُھوکے اور پِیاسے ہیںکیونکہ وہ آسُودہ ہوں گے۔
7. مُبارک ہیں وہ جو رحمدِل ہیںکیونکہ اُن پر رحم کِیاجائے گا۔
8. مُبارک ہیں وہ جو پاک دِل ہیںکیونکہ وہ خُدا کو دیکھیں گے۔
9. مُبارک ہیں وہ جو صُلح کراتے ہیںکیونکہ وہ خُدا کے بیٹے کہلائیں گے۔
10. مُبارک ہیں وہ جو راستبازی کے سبب سے ستائےگئے ہیںکیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے۔
11. جب میرے سبب سے لوگ تُم کو لَعن طَعن کریں گے اور ستائیں گے اور ہر طرح کی بُری باتیں تُمہاری نِسبت ناحق کہیں گے تو تُم مُبارک ہو گے۔
12. خُوشی کرنا اور نِہایت شادمان ہونا کیونکہ آسمان پر تُمہارا اجر بڑا ہے اِس لِئے کہ لوگوں نے اُن نبِیوں کو بھی جو تُم سے پہلے تھے اِسی طرح ستایا تھا۔
13. تُم زمِین کے نمک ہو لیکن اگر نمک کا مزہ جاتا رہے تو وہ کِس چِیز سے نمکِین کِیا جائے گا؟ پِھر وہ کِسی کام کا نہیں سِوا اِس کے کہ باہر پَھینکا جائے اور آدمِیوں کے پاؤں کے نِیچے رَوندا جائے۔
14. تُم دُنیا کے نُور ہو ۔ جو شہر پہاڑ پر بسا ہے وہ چُھپ نہیں سکتا۔
15. اور چراغ جلا کر پَیمانہ کے نِیچے نہیں بلکہ چراغ دان پر رکھتے ہیں تو اُس سے گھر کے سب لوگوں کو رَوشنی پُہنچتی ہے۔
16. اِسی طرح تُمہاری رَوشنی آدمِیوں کے سامنے چمکے تاکہ وہ تُمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر تُمہارے باپ کی جو آسمان پر ہے تمجِید کریں۔ تَورَیت کے بارے میں تعلیِم