متّی 5:1-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. وہ اِس بِھیڑ کو دیکھ کر پہاڑ پر چڑھ گیا اور جب بَیٹھ گیا تو اُس کے شاگِرد اُس کے پاس آئے۔

2. اور وہ اپنی زُبان کھو ل کر اُن کو یُوں تعلِیم دینے لگا۔

3. مُبارک ہیں وہ جو دِل کے غرِیب ہیںکیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے۔

4. مُبارک ہیں وہ جو غمگین ہیںکیونکہ وہ تسلّی پائیں گے۔

5. مُبارک ہیں وہ جو حلِیم ہیںکیونکہ وہ زمِین کے وارِث ہوں گے۔

6. مُبارک ہیں وہ جو راستبازی کے بُھوکے اور پِیاسے ہیںکیونکہ وہ آسُودہ ہوں گے۔

متّی 5