متّی 4:12-25 Urdu Bible Revised Version (URD)

12. جب اُس نے سُنا کہ یُوحنّا پکڑوا دِیا گیا تو گلِیل کو روانہ ہُؤا۔

13. اور ناصرۃ کو چھوڑ کر کفرنحُوم میں جا بسا ۔ جو جِھیل کے کنارے زبُولُو ن اور نفتا لی کی سرحدپر ہے۔

14. تاکہ جو یسعیا ہ نبی کی معرفت کہا گیا تھا وہ پُورا ہو کہ۔

15. زبُولُو ن کا عِلاقہ اور نفتا لی کاعِلاقہدریا کی راہ یَردن کے پارغَیر قَوموں کی گلِیل۔

16. یعنی جو لو گ اندھیرے میں بَیٹھے تھےاُنہوں نے بڑی رَوشنی دیکھیاور جو مَوت کے مُلک اور سایہ میں بَیٹھے تھےاُن پر رَوشنی چمکی۔

17. اُس وقت سے یِسُو ع نے مُنادی کرنا اور یہ کہنا شرُوع کِیا کہ تَوبہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہی نزدِیک آ گئی ہے۔

18. اور اُس نے گلِیل کی جِھیل کے کنارے پِھرتے ہُوئے دو بھائِیوں یعنی شِمعُو ن کو جو پطر س کہلاتا ہے اوراُس کے بھائی اندر یاس کو جِھیل میں جال ڈالتے دیکھا کیونکہ وہ ماہی گِیرتھے۔

19. اور اُن سے کہا میرے پِیچھے چلے آؤ تو مَیں تُم کوآدم گِیر بناؤُں گا۔

20. وہ فوراً جال چھوڑ کر اُس کے پِیچھے ہو لِئے۔

21. اور وہاں سے آگے بڑھ کر اُس نے اَور دو بھائِیوں یعنی زبد ی کے بیٹے یعقُو ب اور اُس کے بھائی یوحنّا کو دیکھا کہ اپنے باپ زبد ی کے ساتھ کشتی پر اپنے جالوں کی مرمّت کر رہے ہیں اور اُن کو بُلایا۔

22. وہ فوراً کشتی اور اپنے باپ کو چھوڑ کر اُس کے پِیچھے ہو لِئے۔

23. اور یِسُو ع تمام گلِیل میں پِھرتا رہا اور اُن کے عِبادتخانوں میں تعلِیم دیتا اور بادشاہی کی خُوشخبری کی مُنادی کرتا اور لوگوں کی ہر طرح کی بِیماری اور ہرطرح کی کمزوری کو دُور کرتا رہا۔

24. اور اُس کی شُہرت تمام سُور یہ میں پھیل گئی اور لوگ سب بِیماروں کو جو طرح طرح کی بِیمارِیوں اور تکلِیفوں میں گرِفتار تھے اور اُن کو جِن میں بدرُوحیں تِھیں اورمِرگی والوں اور مفلُوجوں کو اُس کے پاس لائے اور اُس نے اُن کواچّھا کِیا۔

25. اور گلِیل اور دکُپُلس اور یروشلِیم اور یہُودیہ اور یَردن کے پار سے بڑی بِھیڑ اُس کے پِیچھے ہو لی۔

متّی 4