متّی 26:65-68 Urdu Bible Revised Version (URD)

65. اِس پر سردار کاہِن نے یہ کہہ کر اپنے کپڑے پھاڑے کہ اُس نے کُفربکا ہے ۔ اب ہم کو گواہوں کی کیا حاجت رہی؟ دیکھو تُم نے ابھی یہ کُفر سُنا ہے ۔ تُمہاری کیا رائے ہے؟۔

66. اُنہوں نے جواب میں کہا وہ قتل کے لائِق ہے۔

67. اِس پر اُنہوں نے اُس کے مُنہ پر تُھوکا اور اُس کے مُکّے مارے اور بعض نے طمانچے مار کر کہا۔

68. اَے مسِیح ہمیں نُبُوّت سے بتا کہ تُجھے کِس نے مارا؟۔

متّی 26