1. اور جب یِسُو ع یہ سب باتیں ختم کر چُکا تو اَیسا ہُؤا کہ اُس نے اپنے شاگِردوں سے کہا۔
2. تُم جانتے ہو کہ دو دِن کے بعد عِیدِ فسح ہو گی اور اِبنِ آدم مصلُوب ہونے کو پکڑوایا جائے گا۔
3. اُس وقت سردار کاہِن اور قَوم کے بُزُرگ کائِفا نام سردار کاہِن کے دِیوان خانہ میں جمع ہُوئے۔
4. اور مشورَہ کِیا کہ یِسُوع کو فریب سے پکڑ کر قتل کریں۔
5. مگر کہتے تھے کہ عِید میں نہیں ۔ اَیسا نہ ہو کہ لوگوں میں بلوا ہو جائے۔
6. اور جب یِسُو ع بَیت عَنِیا ہ میں شِمعُو ن کوڑھی کے گھر میں تھا۔
7. تو ایک عَورت سنگِ مرمر کے عِطردان میں قِیمتی عِطر لے کر اُس کے پاس آئی اور جب وہ کھانا کھانے بَیٹھا تو اُس کے سرپر ڈالا۔
8. شاگِرد یہ دیکھ کر خفا ہُوئے اور کہنے لگے کہ یہ کِس لِئے ضائع کِیا گیا؟۔