متّی 23:1-14 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اُس وقت یِسُو ع نے بِھیڑ سے اور اپنے شاگِردوں سے یہ باتیں کہیں کہ۔

2. فقِیہہ اورفرِیسی مُوسیٰ کی گدّی پر بَیٹھے ہیں۔

3. پس جو کُچھ وہ تُمہیں بتائیں وہ سب کرو اور مانو لیکن اُن کے سے کام نہ کرو کیونکہ وہ کہتے ہیں اور کرتے نہیں۔

4. وہ اَیسے بھاری بوجھ جِن کو اُٹھانا مُشکِل ہے باندھ کر لوگوں کے کندھوں پر رکھتے ہیں مگر آپ اُن کواپنی اُنگلی سے بھی ہِلانا نہیں چاہتے۔

5. وہ اپنے سب کام لوگوں کو دِکھانے کو کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنے تعوِیذ بڑے بناتے اور اپنی پوشاک کے کنارے چَوڑے رکھتے ہیں۔

6. اور ضِیافتوں میں صدرنشینی اور عِبادت خانوں میں اعلیٰ درجہ کی کُرسِیاں۔

7. اور بازاروں میں سلام اور آدمِیوں سے ربیّ کہلانا پسند کرتے ہیں۔

8. مگر تُم ربیّ نہ کہلاؤ کیونکہ تُمہارا اُستاد ایک ہی ہے اور تُم سب بھائی ہو۔

9. اور زمِین پر کِسی کو اپنا باپ نہ کہو کیونکہ تُمہارا باپ ایک ہی ہے جو آسمانی ہے۔

10. اور نہ تُم ہادی کہلاؤ کیونکہ تُمہارا ہادی ایک ہی ہے یعنی مسِیح۔

11. لیکن جو تُم میں بڑا ہے وہ تُمہارا خادِم بنے۔

12. اور جو کوئی اپنے آپ کو بڑا بنائے گا وہ چھوٹا کِیا جاے گااور جو اپنے آپ کو چھوٹا بنائے گاوہ بڑا کِیا جائے گا۔

13. اَے رِیاکار فقِیہو اورفرِیسیِوتُم پر افسوس! کہ آسمان کی بادشاہی لوگوں پر بند کرتے ہو کیونکہ نہ تو آپ داخِل ہوتے ہو اور نہ داخِل ہونے والوں کو داخِل ہونے دیتے ہو۔

14. (اَے رِیاکار فقِیہو اورفرِیسِیو تُم پر افسوس! کہ تُم بیواؤں کے گھروں کو دبا بَیٹھتے ہو اور دِکھاوے کے لِئے نماز کو طُول دیتے ہو ۔ تُمہیں زِیادہ سزا ہو گی)۔

متّی 23