متّی 22:39-44 Urdu Bible Revised Version (URD)

39. اور دُوسرا اِس کی مانِند یہ ہے کہ اپنے پڑوسی سے اپنے برابر مُحبّت رکھ۔

40. اِنہی دو حُکموں پر تمام تَورَیت اور انبِیا کے صحِیفوں کا مدار ہے۔

41. اور جب فرِیسی جمع ہُوئے تو یِسُو ع نے اُن سے یہ پُوچھا۔

42. کہ تُم مسِیح کے حق میں کیا سمجھتے ہو؟ وہ کِس کا بیٹا ہے؟اُنہوں نے اُس سے کہا داؤُد کا۔

43. اُس نے اُن سے کہا پس داؤُد رُوح کی ہدایت سے کیونکر اُسے خُداوند کہتا ہے کہ۔

44. خُداوند نے میرے خُداوند سے کہامیری دہنی طرف بَیٹھجب تک مَیں تیرے دُشمنوں کو تیرے پاؤںکے نِیچے نہ کر دُوں؟۔

متّی 22