4. پطرس نے یِسُو ع سے کہا اَے خُداوند ہمارا یہاں رہنا اچّھا ہے ۔ مرضی ہو تو مَیں یہاں تِین ڈیرے بناؤں ۔ ایک تیرے لِئے ۔ ایک مُوسیٰ کے لِئے اور ایک ایلیّا ہ کے لِئے۔
5. وہ یہ کہہ ہی رہا تھا کہ دیکھو ایک نُورانی بادل نے اُن پر سایہ کر لِیا اور اُس بادل میں سے آواز آئی کہ یہ میرا پیارا بیٹا ہے جِس سے مَیں خُوش ہُوں اِس کی سُنو۔
6. شاگِرد یہ سُن کر مُنہ کے بَل گِرے اور بُہت ڈر گئے۔
7. یِسُو ع نے پاس آ کر اُنہیں چُھؤا اور کہا اُٹھو ۔ ڈرو مت۔
8. جب اُنہوں نے اپنی آنکھیں اُٹھائِیں تو یِسُو ع کے سِوا اَور کِسی کو نہ دیکھا۔
9. جب وہ پہاڑ سے اُتر رہے تھے تو یِسُو ع نے اُنہیں یہ حُکم دِیا کہ جب تک اِبنِ آدم مُردوں میں سے نہ جی اُٹھے جو کُچھ تُم نے دیکھا ہے کِسی سے اُس کا ذِکر نہ کرنا۔