1. پِھرفرِیسِیوں اورصدُوقیوں نے پاس آ کر آزمانے کے لِئے اُس سے درخواست کی کہ ہمیں کوئی آسمانی نِشان دِکھا۔
2. اُس نے جواب میں اُن سے کہا شام کو تُم کہتے ہو کہ کُھلا رہے گاکیونکہ آسمان لال ہے۔
3. اور صُبح کو یہ کہ آج آندھی چلے گی کیونکہ آسمان لال اور دھُندلا ہے ۔ تُم آسمان کی صُورت میں تو تمِیز کرنا جانتے ہو مگر زمانوں کی علامتوں میں تمِیز نہیں کر سکتے۔