متّی 15:33-38 Urdu Bible Revised Version (URD)

33. شاگِردوں نے اُس سے کہا بیابان میں ہم اِتنی روٹِیاں کہاں سے لائیں کہ اَیسی بڑی بِھیڑ کو سیر کریں؟۔

34. یِسُو ع نے اُن سے کہا تُمہارے پاس کِتنی روٹِیاں ہیں؟اُنہوں نے کہا سات اور تھوڑی سی چھوٹی مچھلِیاں ہیں۔

35. اُس نے لوگوں کو حُکم دِیا کہ زمِین پر بَیٹھ جائیں۔

36. اور اُن سات روٹِیوں اور مچھلِیوں کو لے کر شُکر کِیا اور اُنہیں توڑ کر شاگِردوں کو دیتا گیا اور شاگِرد لوگوں کو۔

37. اور سب کھا کر سیر ہو گئے اور بچے ہُوئے ٹُکڑوں سے بھرے ہُوئے سات ٹوکرے اُٹھائے۔

38. اور کھانے والے سِوا عَورتوں اور بچّوں کے چار ہزار مَرد تھے۔

متّی 15