متّی 15:1-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اُس وقت فرِیسِیوں اور فقِیہوں نے یروشلِیم سے یِسُو ع کے پاس آ کر کہا کہ۔

2. تیرے شاگِرد بزُرگوں کی روایت کو کیوں ٹال دیتے ہیں کہ کھانا کھاتے وقت ہاتھ نہیں دھوتے؟۔

3. اُس نے جواب میں اُن سے کہا کہ تُم اپنی روایت سے خُدا کا حُکم کیوں ٹال دیتے ہو؟۔

4. کیونکہ خُدا نے فرمایا ہے تُو اپنے باپ کی اور اپنی ماں کی عِزّت کرنا اور جو باپ یا ماں کو بُرا کہے وہ ضرُور جان سے مارا جائے۔

5. مگر تُم کہتے ہو کہ جو کوئی باپ یا ماں سے کہے کہ جِس چِیز کا تُجھے مُجھ سے فائِدہ پُہنچ سکتا تھا وہ خُدا کی نذر ہو چُکی۔

6. تو وہ اپنے باپ کی عِزّت نہ کرے ۔ پس تُم نے اپنی روایت سے خُدا کا کلام باطِل کر دِیا۔

7. اَے رِیاکارو یسعیا ہ نے تُمہارے حق میں کیا خُوب نبُوّت کی کہ۔

8. یہ اُمّت زُبان سے تو میری عِزّت کرتی ہےمگر اِن کادِل مُجھ سے دُور ہے۔

9. اور یہ بے فائِدہ میری پرستِش کرتے ہیںکیونکہ اِنسانی احکام کی تعلِیم دیتے ہیں۔

متّی 15