متّی 12:20-26 Urdu Bible Revised Version (URD)

20. یہ کُچلے ہُوئے سرکنڈے کو نہ توڑے گااور دُھواں اُٹھتے ہُوئے سَن کو نہ بُجھائے گاجب تک کہ اِنصاف کی فتح نہ کرائے۔

21. اور اِس کے نام سے غَیر قَومیں اُمّیدرکھّیں گی۔

22. اُس وقت لوگ اُس کے پاس ایک اندھے گُونگے کو لائے جِس میں بدرُوح تھی ۔ اُس نے اُسے اچّھا کر دِیا ۔ چُنانچہ وہ گُونگا بولنے اور دیکھنے لگا۔

23. اور ساری بِھیڑ حَیران ہو کر کہنے لگی کیا یہ اِبنِ داؤُد ہے؟۔

24. فرِیسِیوں نے سُن کر کہا یہ بدرُوحوں کے سردار بَعَلز بُول کی مددکے بغَیر بدرُوحوں کو نہیں نِکالتا۔

25. اُس نے اُن کے خیالوں کو جان کر اُن سے کہا جِس بادشاہی میں پُھوٹ پڑتی ہے وہ وِیران ہو جاتی ہے اور جِس شہر یا گھر میں پُھوٹ پڑیگی وہ قائِم نہ رہے گا۔

26. اور اگر شَیطان ہی نے شَیطان کو نِکالا تو وہ آپ اپنا مُخالِف ہو گیا ۔ پِھر اُس کی بادشاہی کیونکر قائِم رہے گی؟۔

متّی 12