لُوقا 3:9-15 Urdu Bible Revised Version (URD)

9. اور اب تو درختوں کی جڑ پر کُلہاڑا رکھّا ہے O پس جو درخت اچّھا پَھل نہیں لاتا وہ کاٹا اور آگ میں ڈالا جاتا ہےO

10. لوگوں نے اُس سے پُوچھا پِھر ہم کیا کریں؟O

11. اُس نے جواب میں اُن سے کہا جِس کے پاس دو کُرتے ہوں وہ اُس کو جِس کے پاس نہ ہو بانٹ دے اور جِس کے پاس کھانا ہو وہ بھی اَیسا ہی کرےO

12. اور محصُول لینے والے بھی بپتِسمہ لینے کو آئے اور اُس سے پُوچھا کہ اَے اُستاد ہم کیا کریں؟O

13. اُس نے اُن سے کہا جو تُمہارے لِئے مُقرّرہے اُس سے زِیادہ نہ لیناO

14. اور سِپاہیوں نے بھی اُس سے پُوچھا کہ ہم کیا کریں؟اُس نے اُن سے کہا نہ کِسی پر ظُلم کرو اور نہ کِسی سے ناحق کُچھ لو اور اپنی تنخواہ پر کِفایت کروO

15. جب لوگ مُنتظِرتھے اور سب اپنے اپنے دِل میں یُو حنّا کی بابت سوچتے تھے کہ آیا وہ مسِیح ہے یا نہیںO

لُوقا 3