لُوقا 3:4-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. جَیسا یسعیا ہ نبی کے کلام کی کِتاب میں لِکھا ہے کہبیابان میں پُکارنے والے کی آواز آتی ہے کہخُداوند کی راہ تیّار کروOاُس کے راستے سِیدھے بناؤO

5. ہر ایک گھاٹی بھر دی جائے گیاور ہر ایک پہاڑ اور ٹِیلہ نِیچا کِیاجائے گااور جو ٹیڑھا ہے سیدھااور جو اُونچا نِیچا ہے ہموار راستہ بنے گاO

6. اور ہر بشر خُدا کی نجات دیکھے گاO

7. پس جو لوگ اُس سے بپتِسمہ لینے کو نِکل کر آتے تھے وہ اُن سے کہتا تھا اَے سانپ کے بچّو! تُمہیں کِس نے جتایا کہ آنے والے غضب سے بھاگو؟O

8. پس تَوبہ کے مُوافِق پَھل لاؤ اور اپنے دِلوں میں یہ کہنا شرُوع نہ کرو کہ ابرہا م ہمارا باپ ہے کیونکہ مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ خُدا اِن پتّھروں سے ابرہا م کے لِئے اَولاد پَیدا کر سکتا ہےO

9. اور اب تو درختوں کی جڑ پر کُلہاڑا رکھّا ہے O پس جو درخت اچّھا پَھل نہیں لاتا وہ کاٹا اور آگ میں ڈالا جاتا ہےO

10. لوگوں نے اُس سے پُوچھا پِھر ہم کیا کریں؟O

11. اُس نے جواب میں اُن سے کہا جِس کے پاس دو کُرتے ہوں وہ اُس کو جِس کے پاس نہ ہو بانٹ دے اور جِس کے پاس کھانا ہو وہ بھی اَیسا ہی کرےO

12. اور محصُول لینے والے بھی بپتِسمہ لینے کو آئے اور اُس سے پُوچھا کہ اَے اُستاد ہم کیا کریں؟O

13. اُس نے اُن سے کہا جو تُمہارے لِئے مُقرّرہے اُس سے زِیادہ نہ لیناO

14. اور سِپاہیوں نے بھی اُس سے پُوچھا کہ ہم کیا کریں؟اُس نے اُن سے کہا نہ کِسی پر ظُلم کرو اور نہ کِسی سے ناحق کُچھ لو اور اپنی تنخواہ پر کِفایت کروO

15. جب لوگ مُنتظِرتھے اور سب اپنے اپنے دِل میں یُو حنّا کی بابت سوچتے تھے کہ آیا وہ مسِیح ہے یا نہیںO

16. تو یُوحنّا نے اُن سب سے جواب میں کہا مَیں تو تُمہیں پانی سے بپتِسمہ دیتا ہُوں مگر جو مُجھ سے زورآور ہے وہ آنے والا ہے O مَیں اُس کی جُوتی کا تسمہ کھولنے کے لائِق نہیں O وہ تُمہیں رُوحُ القُدس اور آگ سے بپتسِمہ دے گاO

17. اُس کا چھاج اُس کے ہاتھ میں ہے تاکہ وہ اپنے کھلیہان کو خُوب صاف کرے اور گیہُوں کو اپنے کھتّے میں جمع کرے مگر بُھوسی کو اُس آگ میں جلائے گا جو بُجھنے کی نہیںO

لُوقا 3