لُوقا 3:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. تِبرِ یُس قَیصر کی حُکومت کے پندرھویں برس جب پُنطِیُس پِیلا طُس یہُودیہ کا حاکِم تھا اور ہیرود یس گلِیل کا اور اُس کا بھائی فِلپُّس اِتُور یہِّ اور ترخونی تِس کا اور لِسانیا س اَبِلینے کا حاکِم تھاO

2. اور حنّاہ اور کائِفا سردار کاہِن تھے اُس وقت خُدا کا کلام بیابان میں زکریا ہ کے بیٹے یُوحنّا پر نازِل ہُؤاO

3. اور وہ یَرد ن کے سارے گِرد و نواح میں جا کر گُناہوں کی مُعافی کے لِئے تَوبہ کے بپتِسمہ کی مُنادی کرنے لگاO

4. جَیسا یسعیا ہ نبی کے کلام کی کِتاب میں لِکھا ہے کہبیابان میں پُکارنے والے کی آواز آتی ہے کہخُداوند کی راہ تیّار کروOاُس کے راستے سِیدھے بناؤO

5. ہر ایک گھاٹی بھر دی جائے گیاور ہر ایک پہاڑ اور ٹِیلہ نِیچا کِیاجائے گااور جو ٹیڑھا ہے سیدھااور جو اُونچا نِیچا ہے ہموار راستہ بنے گاO

6. اور ہر بشر خُدا کی نجات دیکھے گاO

7. پس جو لوگ اُس سے بپتِسمہ لینے کو نِکل کر آتے تھے وہ اُن سے کہتا تھا اَے سانپ کے بچّو! تُمہیں کِس نے جتایا کہ آنے والے غضب سے بھاگو؟O

لُوقا 3