40. کیونکہ اُن کواُس سے پِھر کوئی سوال کرنے کی جُرأت نہ ہُوئیO
41. پِھر اُس نے اُن سے کہا مسِیح کو کِس طرح داؤُد کا بیٹا کہتے ہیں؟O
42. داؤُد تو زبُور میں آپ کہتا ہے کہخُداوند نے میرے خُداوند سے کہامیری د ہنی طرف بَیٹھO
43. جب تک مَیں تیرے دُشمنوں کو تیرے پاؤںتلے کی چَوکی نہ کر دُوںO
44. پس داؤُد تو اُسے خُداوند کہتا ہے پِھر وہ اُس کا بیٹا کیوں کر ٹھہرا؟O
45. جب سب لوگ سُن رہے تھے تو اُس نے اپنے شاگِردوں سے کہاO
46. کہ فقِیہوں سے خبردار رہنا جو لمبے لمبے جامے پہن کر پِھرنے کا شَوق رکھتے ہیں اور بازاروں میں سلام اور عِبادت خانوں میں اعلیٰ درجہ کی کُرسِیاں اور ضِیافتوں میں صدر نشِینی پسند کرتے ہیںO