لُوقا 2:1-11 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اُن دِنوں میں اَیسا ہُؤا کہ قَیصر اَوگُوستُس کی طرف سے یہ حُکم جاری ہُؤا کہ ساری دُنیاکے لوگوں کے نام لِکھے جائیںO

2. یہ پہلی اِسم نوِیسی سُور یہ کے حاکِم کورنِیُس کے عہد میں ہُوئیO

3. اور سب لوگ نام لِکھوانے کے لِئے اپنے اپنے شہر کو گئےO

4. پس یُوسف بھی گلِیل کے شہر ناصرۃ سے داؤُد کے شہر بَیت لحم کو گیا جو یہُودیہ میں ہے O اِس لِئے کہ وہ داؤُد کے گھرانے اور اَولاد سے تھاO

5. تاکہ اپنی منگیتر مریم کے ساتھ جو حامِلہ تھی نام لِکھوائےO

6. جب وہ وہاں تھے تو اَیسا ہُؤا کہ اُس کے وضعِ حمل کا وقت آ پُہنچاO

7. اور اُس کا پہلوٹابیٹا پَیدا ہُؤا اور اُس نے اُس کو کپڑے میں لپیٹ کر چرنی میں رکھّاکیونکہ اُن کے واسطے سرائے میں جگہ نہ تھیO

8. اُسی عِلاقہ میں چرواہے تھے جو رات کو مَیدان میں رہ کر اپنے گلّہ کی نِگہبانی کر رہے تھےO

9. اور خُداوندکا فرِشتہ اُن کے پاس آ کھڑا ہُؤا اور خُداوندکا جلال اُن کے چَوگِرد چمکا اور وہ نِہایت ڈر گئےO

10. مگر فرِشتہ نے اُن سے کہا ڈرو مت کیونکہ دیکھو مَیں تُمہیں بڑی خُوشی کی بشارت دیتا ہُوں جو ساری اُمّت کے واسطے ہو گیO

11. کہ آج داؤُد کے شہر میں تُمہارے لِئے ایک مُنجّی پَیدا ہُؤا ہے یعنی مسِیح خُداوندO

لُوقا 2