لُوقا 19:24-36 Urdu Bible Revised Version (URD)

24. اور اُس نے اُن سے کہا جو پاس کھڑے تھے کہ وہ اشرفی اُس سے لے لو اور دَس اشرفی والے کو دے دوO

25. (اُنہوں نے اُس سے کہا اَے خُداوند اُس کے پاس دَس اشرفیاں تو ہیں)O

26. مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ جِس کے پاس ہے اُس کو دِیا جائے گا اور جِس کے پاس نہیں اُس سے وہ بھی لے لِیا جائے گا جو اُس کے پاس ہےO

27. مگر میرے اُن دُشمنوں کو جِنہوں نے نہ چاہا تھا کہ مَیں اُن پر بادشاہی کرُوں یہاں لا کر میرے سامنے قتل کروO

28. یہ باتیں کہہ کر وہ یروشلِیم کی طرف اُن کے آگے آگے چلاO

29. جب وہ اُس پہاڑ پر جو زَیتُو ن کا کہلاتا ہے بَیت فگے اور بَیت عَنِیا ہ کے نزدِیک پُہنچا تو اَیسا ہُؤا کہ اُس نے شاگِردوں میں سے دو کو یہ کہہ کر بھیجاO

30. کہ سامنے کے گاؤں میں جاؤ اور اُس میں داخِل ہوتے ہی ایک گدھی کا بچہّ بندھا ہُؤا مِلے گا جِس پر کبھی کوئی آدمی سوار نہیں ہُؤا O اُسے کھول لاؤO

31. اور اگر کوئی تُم سے پُوچھے کہ کیوں کھولتے ہو؟ تو یُوں کہہ دینا کہ خُداوند کو اِس کی ضرُورت ہےO

32. پس جو بھیجے گئے تھے اُنہوں نے جا کر جَیسا اُس نے اُن سے کہا تھا وَیسا ہی پایاO

33. جب گدھی کے بچّہ کو کھول رہے تھے تو اُس کے مالِکوں نے اُن سے کہا کہ اِس بچّہ کو کیوں کھولتے ہو؟O

34. اُنہوں نے کہا کہ خُداوندکو اِس کی ضرُورت ہےO

35. وہ اُس کو یِسُو ع کے پاس لے آئے اور اپنے کپڑے اُس بچّہ پر ڈال کر یِسُو ع کو سوار کِیاO

36. جب جا رہا تھا تو وہ اپنے کپڑے راہ میں بِچھاتے جاتے تھےO

لُوقا 19