29. لیکن جِس دِن لُوط سدُوم سے نِکلا آگ اور گندھک نے آسمان سے بَرس کر سب کو ہلاک کِیاO
30. اِبنِ آدم کے ظاہِر ہونے کے دِن بھی اَیسا ہی ہو گاO
31. اُس دِن جو کوٹھے پر ہو اَور اُس کا اسباب گھر میں ہو وہ اُسے لینے کو نہ اُترے اور اِسی طرح جو کھیت میں ہو وہ پِیچھے کو نہ لَوٹےO
32. لُوط کی بِیوی کو یاد رکھّوO
33. جو کوئی اپنی جان بچانے کی کوشِش کرے وہ اُسے کھوئے گااور جو کوئی اُسے کھوئے وہ اُس کو زِندہ رکھّے گاO
34. مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ اُس رات دو آدمی ایک چارپائی پر سوتے ہوں گےO ایک لے لِیا جائے گا اور دُوسرا چھوڑ دِیا جائے گاO