لُوقا 1:69-79 Urdu Bible Revised Version (URD)

69. اور اپنے خادِم داؤُد کے گھرانے میںہمارے لِئے نجات کا سِینگ نِکالاO

70. (جَیسا اُس نے اپنے پاک نبِیوں کی زُبانی کہا تھاجو کہ دُنیا کے شرُوع سے ہوتے آئے ہیں)O

71. یعنی ہم کو ہمار ے دُشمنوں سےاور سب کِینہ رکھنے والوں کے ہاتھ سے نجاتبخشیO

72. تاکہ ہمارے باپ دادا پر رحم کرےاور اپنے پاک عہد کو یاد فرمائےO

73. یعنی اُس قَسم کو جو اُس نے ہمارے باپ ابرہا مسے کھائی تھیO

74. کہ وہ ہمیں یہ عِنایت کرے گا کہ اپنے دُشمنوںکے ہاتھ سے چُھوٹ کرO

75. اُس کے حضُور پاکِیزگی اور راست بازی سےعُمر بھر بے خَوف اُس کی عِبادت کریںO

76. اور اَے لڑکے تُو خُدا تعالےٰ کا نبی کہلائے گاکیونکہ تُو خُداوند کی راہیں تیّار کرنے کو اُسکے آگے آگے چلے گاO

77. تاکہ اُس کی اُمّت کو نجات کا عِلم بخشےجو اُن کو گُناہوں کی مُعافی سے حاصِل ہوO

78. یہ ہمارے خُدا کی عَین رحمت سے ہوگاجِس کے سبب سے عالمِ بالا کا آفتاب ہم پرطلُوع کرے گاO

79. تاکہ اُن کو جو اندھیرے اور مَوت کے سایہ میںبَیٹھے ہیں رَوشنی بخشےاور ہمارے قدموں کو سلامتی کی راہ پر ڈالےO

لُوقا 1