لُوقا 1:47-56 Urdu Bible Revised Version (URD)

47. اور میری رُوح میرے مُنجّی خُدا سے خُوش ہُوئیO

48. کیونکہ اُس نے اپنی بندی کی پست حالی پر نظرکیاور دیکھ اب سے لے کر ہر زمانہ کے لوگ مُجھ کومُبارک کہیں گےO

49. کیونکہ اُس قادِر نے میرے لِئے بڑے بڑے کامکِئے ہیںاور اُس کا نام پاک ہےO

50. اور اُس کا رَحم اُن پر جو اُس سے ڈرتے ہیںپُشت دَر پُشت رہتا ہےO

51. اُس نے اپنے بازُو سے زور دِکھایااور جو اپنے تئِیں بڑا سمجھتے تھے اُن کو پراگندہ کِیاO

52. اُس نے اِختیار والوں کو تخت سے گِرا دیااور پست حالوں کو بُلند کِیاO

53. اُس نے بُھوکوں کو اچھّی چِیزوں سے سیر کردیااور دَولت مندوں کو خالی ہاتھ لَوٹا دِیاO

54. اُس نے اپنے خادِم اِسرا ئیل کو سنبھال لِیاتاکہ اپنی اُس رحمت کو یاد فرمائےO

55. جو ابرہا م اور اُس کی نسل پر ابد تک رہے گیجَیسا اُس نے ہمارے باپ دادا سے کہا تھاO

56. اور مریم تِین مہِینے کے قرِیب اُس کے ساتھ رہ کر اپنے گھر کو لَوٹ گئیO

لُوقا 1