37. کیونکہ جو قَول خُدا کی طرف سے ہے وہ ہرگِز بے تاثِیر نہ ہو گاO
38. مریم نے کہا دیکھ مَیں خُداوندکی بندی ہُوں O میرے لِئے تیرے قَول کے مُوافِق ہو O تب فرِشتہ اُس کے پاس سے چلا گیاO
39. اُن ہی دِنوں مر یم اُٹھی اور جلدی سے پہاڑی مُلک میں یہُودا ہ کے ایک شہر کو گئیO
40. اور زکر یاہ کے گھر میں داخِل ہو کراِلیشِبَع کو سلام کِیاO
41. اور جُونہی اِلیشِبَع نے مر یم کا سلام سُنا تو اَیسا ہُؤا کہ بچّہ اُس کے رَحِم میں اُچھل پڑا اور اِلیشِبَع رُوحُ القُدس سے بھر گئیO
42. اور بُلند آواز سے پُکار کر کہنے لگی کہ تُو عَورتوں میں مُبارِک اور تیرے رَحِم کا پَھل مُبارک ہےO
43. اور مُجھ پر یہ فضل کہاں سے ہُؤا کہ میرے خُداوند کی ماں میرے پاس آئی؟O
44. کیونکہ دیکھ جُونہی تیرے سلام کی آواز میرے کان میں پُہنچی بچّہ مارے خُوشی کے میرے رَحمِ میں اُچھل پڑاO
45. اور مُبارک ہے وہ جو اِیمان لائی کیونکہ جو باتیں خُداوند کی طرف سے اُس سے کہی گئی تِھیں وہ پُوری ہوں گیO
46. پِھر مر یم نے کہا کہ میری جان خُداوندکی بڑائی کرتی ہےO
47. اور میری رُوح میرے مُنجّی خُدا سے خُوش ہُوئیO
48. کیونکہ اُس نے اپنی بندی کی پست حالی پر نظرکیاور دیکھ اب سے لے کر ہر زمانہ کے لوگ مُجھ کومُبارک کہیں گےO
49. کیونکہ اُس قادِر نے میرے لِئے بڑے بڑے کامکِئے ہیںاور اُس کا نام پاک ہےO
50. اور اُس کا رَحم اُن پر جو اُس سے ڈرتے ہیںپُشت دَر پُشت رہتا ہےO
51. اُس نے اپنے بازُو سے زور دِکھایااور جو اپنے تئِیں بڑا سمجھتے تھے اُن کو پراگندہ کِیاO