قُضاۃ 18:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اُن دِنوں اِسرا ئیل میں کوئی بادشاہ نہ تھا اور اُن ہی دِنوں میں دان کا قبِیلہ اپنے رہنے کے لِئے مِیراث ڈُھونڈتا تھا کیونکہ اُن کو اُس دِن تک اِسرا ئیل کے قبِیلوں میں مِیراث نہیں مِلی تھی۔

2. سو بنی دان نے اپنے سارے شُمار میں سے پانچ سُورماؤں کو صُرعہ اور اِستال سے روانہ کِیا تاکہ مُلک کا حال دریافت کریں اور اُسے دیکھیں بھالیں اور اُن سے کہہ دِیا کہ جا کر اُس مُلک کو دیکھو بھالو ۔ سو وہ افرا ئیِم کے کوہِستانی مُلک میں مِیکاہ کے گھر آئے اور وہِیں اُترے۔

3. جب وہ مِیکاہ کے گھر کے پاس پُہنچے تو اُس لاوی جوان کی آواز پہچانی ۔ پس وہ اُدھر کو مُڑ گئے اور اُس سے کہنے لگے تُجھ کو یہاں کَون لایا؟ تُو یہاں کیا کرتا ہے اور یہاں تیرا کیا ہے؟۔

4. اُس نے اُن سے کہا مِیکاہ نے مُجھ سے اَیسا اَیسا سلُوک کِیا اور مُجھے نَوکر رکھ لِیا ہے اور مَیں اُس کا کاہِن بنا ہُوں۔

قُضاۃ 18