فِلیمون 1:1-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. پَولُس کی طرف سے جو مسِیح یِسُوع کا قَیدی ہے اور بھائی تِیمُتِھیُس کی طرف سےاپنے عزِیز اور ہم خِدمت فِلیمو ن۔

2. اور بہن افیہ اور اپنے ہم سِپاہ اَرخِپُّس اور فِلیمو ن کے گھر کی کلِیسیا کے نام۔

3. فضل اور اِطمِینان ہمارے باپ خُدا اور خُداوند یِسُوع مسِیح کی طرف سے تُمہیں حاصِل ہوتا رہے۔

4. مَیں تیری اُس مُحبّت کا اور اِیمان کا حال سُن کر جو سب مُقدّسوں کے ساتھ اور خُداوند یِسُوع پر ہے۔

5. ہمیشہ اپنے خُدا کا شُکر کرتا ہُوں اور اپنی دُعاؤں میں تُجھے یاد کرتا ہُوں۔

فِلیمون 1