فِلپّیوں 2:2-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

2. تو میری یہ خُوشی پُوری کرو کہ یک دِل رہو ۔ یکساں مُحبّت رکھّو ۔ ایک جان ہو ۔ ایک ہی خیال رکھّو۔

3. تفرِقے اور بے جا فخر کے باعِث کُچھ نہ کرو بلکہ فروتنی سے ایک دُوسرے کو اپنے سے بِہتر سمجھے۔

4. ہر ایک اپنے ہی اَحوال پر نہیں بلکہ ہر ایک دُوسروں کے اَحوال پر بھی نظر رکھّے۔

5. وَیسا ہی مِزاج رکھّو جَیسا مسِیح یِسُو ع کا بھی تھا۔

6. اُس نے اگرچہ خُدا کی صُورت پر تھاخُدا کے برابر ہونے کو قبضہ میں رکھنے کی چِیزنہ سمجھا۔

7. بلکہ اپنے آپ کو خالی کر دِیااور خادِم کی صُورت اِختیار کیاور اِنسانوں کے مُشابِہ ہو گیا۔

8. اور اِنسانی شکل میں ظاہِر ہو کر اپنے آپ کو پَستکر دِیا اور یہاں تک فرمانبردار رہا کہ مَوتبلکہ صلِیبی مَوت گوارا کی۔

9. اِسی واسطے خُدا نے بھی اُسے بُہت سر بُلندکِیااور اُسے وہ نام بخشا جو سب ناموں سےاعلیٰ ہے۔

فِلپّیوں 2