1. پس اگر کُچھ تسلّی مسِیح میں اور مُحبّت کی دِل جمعی اور رُوح کی شِراکت اور رَحم دِلی و دَرد مَندی ہے۔
2. تو میری یہ خُوشی پُوری کرو کہ یک دِل رہو ۔ یکساں مُحبّت رکھّو ۔ ایک جان ہو ۔ ایک ہی خیال رکھّو۔
3. تفرِقے اور بے جا فخر کے باعِث کُچھ نہ کرو بلکہ فروتنی سے ایک دُوسرے کو اپنے سے بِہتر سمجھے۔