23. مَیں دونوں طرف پھنسا ہُؤا ہُوں ۔ میرا جی تو یہ چاہتا ہے کہ کُوچ کر کے مسِیح کے پاس جا رہُوں کیونکہ یہ بُہت ہی بِہتر ہے۔
24. مگر جِسم میں رہنا تُمہاری خاطِر زِیادہ ضرُوری ہے۔
25. اور چُونکہ مُجھے اِس کایقِین ہے اِس لِئے مَیں جانتا ہُوں کہ زِندہ رہُوں گابلکہ تُم سب کے ساتھ رہُوں گا تاکہ تُم اِیمان میں ترقّی کرو اور اُس میں خُوش رہو۔
26. اور جو تُمہیں مُجھ پر فخر ہے وہ میرے پِھر تُمہارے پاس آنے سے مسِیح یِسُو ع میں زیادہ ہو جائے۔
27. صِرف یہ کرو کہ تُمہارا چال چلن مسِیح کی خُوشخبری کے مُوافِق رہے تاکہ خَواہ مَیں آؤُں اور تُمہیں دیکھُوں خَواہ نہ آؤُں تُمہارا حال سنُوں کہ تُم ایک رُوح میں قائِم ہو اور اِنجِیل کے اِیمان کے لِئے ایک جان ہو کر جانفشانی کرتے ہو۔