غزلُ الغزلات 1:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. سُلیما ن کی غزلُ الغزلات۔

2. وہ اپنے مُنہ کے چُوموں سے مُجھے چُومےکیونکہ تیرا عِشق مَے سے بِہتر ہے۔

3. تیرے عِطر کی خُوشبُو لطِیف ہے۔تیرا نام عِطر ریختہ ہے۔اِسی لِئے کُنواریاں تُجھ پر عاشِق ہیں۔

4. مُجھے کھینچ لے ۔ ہم تیرے پِیچھے دَوڑیں گی۔بادشاہ مُجھے اپنے محلّ میں لے آیا۔ہم تُجھ میں شادمان اور مسرُور ہوں گی۔ہم تیرے عِشق کا تذکرہ مَے سے زِیادہ کریں گی۔وہ سچّے دِل سے تُجھ پر عاشِق ہیں۔

5. اَے یروشلِیم کی بیٹیو!مَیں سِیاہ فام لیکن خُوب صُورت ہُوں۔قِیدار کے خَیموںاور سُلیما ن کے پردوں کی مانِند۔

6. مُجھے مت تاکو کہ مَیں سِیاہ فام ہُوںکیونکہ مَیں دُھوپ کی جلی ہُوں۔میری ماں کے بیٹے مُجھ سے ناخُوش تھے۔اُنہوں نے مُجھ سے تاکِستانوں کی نِگہبانی کرائیلیکن مَیں نے اپنے تاکِستان کی نِگہبانی نہیں کی۔

7. اَے میری جان کے پِیارے! مُجھے بتا۔تُو اپنے گلّہ کو کہاں چَراتا ہےاور دوپہر کے وقت کہاں بِٹھاتاہےکیونکہ مَیں تیرے رفِیقوں کے گلّوں کے پاسکیوں ماری ماری پِھرُوں؟

غزلُ الغزلات 1